43. Sharh Arbaeen An Nawwi: Hadeeth No 38 – Faraiz aur nawafil Allah taala ke qurb aur mohabbat ka zariya hain

43. شرح اربعین النووى: حدیث نمبر 38 - فرائض اور نوافل اللہ تعالی کے قرب اور محبت کا ذریعہ ہیں

.

عَنْ [أبي هُريرةَ] رَضِي اللهُ عَنْهُ قالَ: (قالَ رسولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: “إِنَّ اللهَ تَعَالَى قَالَ: مَنْ عَادَى لِي وَلِيًّا فَقَدْ آذَنْتُهُ بِالْحَرْبِ وَمَا تَقَرَّبَ إِلَيَّ عَبْدِي بِشَيْءٍ أَحَبَّ إِلَيَّ مِمَّا افْتَرَضْتُهُ عَلَيْهِ، وَلاَ يَزَالُ عَبْدِي يَتَقَرَّبُ إِلَيَّ بِالنَّوَافِلِ حَتَّى أُحِبَّهُ، فَإِذَا أَحْبَبْتُهُ كُنْتُ سَمْعَهُ الَّذِي يَسْمَعُ بِهِ، وَبَصَرَهُ الَّذِي يُبْصِرُ بِهِ، وَيَدَهُ الَّتِي يَبْطِشُ بِهَا، وَرِجْلَهُ الَّتِي يَمْشِي بِهَا، وَلَئِنْ سَأَلَنِي لأَُعْطِيَنَّهُ، وَلَئِنِ اسْتَعَاذَنِي لأَُعِيذَنَّهُ”). رواه البخاريُّ


سیدنا أبو ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے (یعنی حدیث قدسی ہے)، جو شخص میرے کسی ولی سے عداوت رکھے میرا اُس سے اعلان جنگ ہے، میرا بندہ میرے فرض کردہ أمور کےسوا کسی اور چیز کے ذریعے میرے زیادہ قریب نہیں آ سکتا ، ( یا یوں بھی کہا جا سکتا ہے : اور میرا بندہ میری قریب ، نزدیکی حاصل نہیں کرتا رہتا “بشيء” کسی چیز سے بھی جو مجھے سب سے زیادہ پسند ہیں وہ چیزیں جو میں نے اپنے بندے پر فرض کی ہیں )، میرا بندہ نوافل کے ذریعے میرے قریب ہوتا رہتا ہے یہاں تک کہ میں اُس سے محبت کرنے لگتا ہوں ، اور جب میں اُس سے محبت کرنے لگتا ہوں (یا اُس سے محبت کر لیتا ہوں) تو میں اُس کا کان بن جاتا ہوں جس سے وہ سنتا ہے ، اور اُس کی آنکھ بن جاتا ہوں جس سے وہ دیکھتا ہے ، اور اُس کا ہاتھ بن جاتا ہوں جس سے وہ پکڑتا ہے ، اور اُس کا پاؤں بن جاتا ہوں جس سے وہ چلتا ہے ، اور وہ مجھ سے مانگے تو اُسے ضرور دیتا ہوں اور اگر وہ مجھے سے پناہ طلب کرے تو میں اسے پناہ ضرور دیتا ہوں ۔