38. Sharh Arbaeen An Nawwi: Hadeeth No 34 – Achayi ka hukm dena aur burayi se rokna
38. شرح اربعین النووى: حدیث نمبر 34 - اچھائی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا
عَنْ [أَبي سعيدٍ الخُدريِّ] رَضِي اللهُ عَنْهُ قالَ: سَمِعتُ رسولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يقولُ: “مَنْ رَأَى مِنْكُمْ مُنْكَرًا فَلْيُغَيِّرْهُ بِيَدِهِ، فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَبِلِسَانِهِ، فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَبِقَلْبِهِ، وَذَلِكَ أَضْعَفُ الْإيمَانِ”. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
سیدنا ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : تم میں سے جو شخص بُرائی کو دیکھے وہ اُسے اپنے ہاتھ سے بدلے ، اگر اُس کی استطاعت نہ ہو تو زبان سے ، اور اگر اُس کی استطاعت بھی نہ ہو تو دل سے اُسے بُرا جانے،یہ ایمان کا کمزور ترین درجہ ہے ۔
[امر بالمعروف و نہی عن المنکر]