34. Sharh Arbaeen An Nawwi: Hadeeth No 30 – Sharai ehkaam ki aqsam

34. شرح اربعین النووى: حدیث نمبر 30 - شرعی احکام کی اقسام


عَن [أَبي ثَعْلبةَ الْخُشَنِيِّ جُرثُومِ بنِ ناشرٍ] رَضِي اللهُ عَنْهُ عَن رسولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قالَ: “إنَّ اللهَ تَعَالى فَرَضَ فَرَائِضَ فَلاَ تُضَيِّعُوهَا، وَحَدَّ حُدُودًا فَلاَ تَعْتَدُوهَا، وَحَرَّمَ أَشْيَاءَ فَلاَ تَنْتَهِكُوهَا، وَسَكَتَ عَنْ أَشْيَاءَ رَحْمَةً لَكُمْ غَيْرَ نِسْيَانٍ فَلاَ تَبْحَثُوا عَنْها”. حديثٌ حسنٌ رواه الدَّارَقُطْنِيُّ وغيرُه.


سیدنا أبو ثعلبة الخشنی جرثوم بن ناشب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے پیارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : بے شک اللہ تعالیٰ نے بعض چیزوں کو فرض قرار دیا ہے انہیں ضائع مت کرو ،اور بعض حدیں بیان فرمائی ہیں پس اُن حدوں کو پار مت کرو (یا اُن سے تجاوز مت کرو)، اور بعض چیزوں کو حرام قرار دیا ہے اُن کی حرمت کو پامال مت کرو ، اور بعض چیزوں سے سکوت فرمایا ہے (خاموشی فرمائی ہے) تم لوگوں پر رحم کرتے ہوئے عمداً ( یعنی بغیر نسیان بغیر بھول کے) پس اُن چیزوں کی کھوج میں مت پڑو۔