42. Namaaz Kay Masail – Fatawa – Part 5
42. نماز کے مسائل - فتوی - حصہ پنجم
• ایک شخص کی ایک رکعت فجر کی نماز سے چھوٹ گئی کیا وہ اس رکعت کی قضاء امام کے پیچھے جب کرے گا جہراً کرے گا یا سراً کرے گا (بلند آواز میں یا دھیمی آواز میں)؟(01:00)
• کیا یہ بات درست ہےسجدے کی وجہ سے جو پیشانی پرایک نشان بن جاتا ہے یہ صلح کی علامت ہے یا صالح اور بزرگ لوگوں کی علامت ہے؟ (02:11)
• انگشت شہادت کو ہلانا تشہد میں شروع سے لے کر آخر تک اس کا حکم کیا ہے؟ (04:26)
• تورک کیا ہوتا ہے تورک کسے کہتے ہیں؟ (10:31)
• کیا مرد اور عورتوں دونوں کے لیے برابر ہے؟ (11:58)
• نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا کرنے کا کیا حکم ہے؟ (12:23)
• اگر جماعت قریب ہو یا جماعت قائم ہو جائے اور نمازی کو قضائے حاجت محسوس ہو جائے (یا پیشاب آئے یا پاخانہ آیا ہے) تو کیا کرے پیشاب پاخانے کو روک کر نماز کی طرف چلا جائے باجماعت نماز پڑھ لے یا پہلے اپنی حاجت پوری کر لے بعد میں نماز کی طرف چلا جائے؟ (15:55)
• نماز کے دوران آنکھیں بند کرنے کا کیا حکم ہے ؟ (17:59)
• انگلیوں کے چٹخارے نکالنا نماز کے دوران اس کا کیا حکم ہے کیا اس سے نماز باطل ہو جاتی ہے ؟ (19:18)
• نماز کے دوران جو وسوسے آتے ہیں ان کو دور کرنے کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تین مرتبہ بائیں جانب دیکھ کرتھو تھو کریں یہ جو حرکت ہے یہ جوکام ہے کیا حکم ہے اس کاکہاں پر آئے گا پانچ میں سے ؟ (24:22)
• سُترے کا کیا حکم ہے اور اس کی مقدار کیا ہے ؟ (24:55)
• کیا نمازی کے لیے جائز ہے نماز کے دوران اگر جنت کا ذکر آئے کا دوزخ کا ذکر آئے تو جنت کے ذکر میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرے جنت کی اور دوزخ کے ذکر میں اللہ تعالیٰ سے پناہ مانگے جہنم کی ؟ اور کیا فرق ہے مأموم کی منفرد میں (یعنی مقتدی میں یا منفرد میں کوئی فرق ہے ان میں )؟ (28:16)
• اگر امام ایک رکعت زیادہ پڑھ لے (امام نے ایک رکعت زیادہ پڑھی) اور آپ ایک رکعت بعد میں آئے ہیں مسبوق ہیں تو کیا میری نماز درست ہے اور کیا اگر میں ایک رکعت دوبارہ پڑھوں تو نماز میری درست ہے کہ نہیں ؟ (29:25)
• کیا دعائےقنوت میں (یعنی وتر کے قنوت میں) دونوں ہاتھ اٹھانا مسنون ہے اور اس کی دلیل کیا ہے ؟ (31:55)
• کیا سجدۂ تلاوت کے لیے طہارت شرط ہے ؟ اور اس سجدے کا صحیح لفظ کیا ہے کیا پڑھنا چاہیے؟ (33:25)
• دو رکعت پڑھنا شادی کی رات میں میاں اور بیوی ایک ساتھ اس کا کیا حکم ہے؟ (37:25)
• ایک گروہ ہے لوگوں کا ایک ساتھ ایک گھر میں رہتے ہیں کیا ان کے لیے جائز ہے کہ وہ اپنے گھر میں اسی جگہ پر نماز باجماعت پڑھ لیں یا اُن پر واجب ہے کہ وہ مسجد کی طرف جا کر نماز باجماعت پڑھ لیں ؟ (41:00)
• بھائی کا یہ سوال ہے کہ بعض لوگ بازاروں میں دکانوں کے قریب مصلیٰ بنا لیتے ہیں؟ (43:44)
• وقت التلقین کیا ہے (یعنی مرتے وقت شخص کو جو ہے کب کلمہ شہادت اور کلمہ توحید کی تلقین دینی چاہیے)؟ (46:08)
• کیا جائز ہے یا کیا حکم ہے جب کوئی شخص مر جاتا ہےتو پھر اس کے جنازے کو اس کے دفن کو تاخیر کر دیتے ہیں اس وجہ سے کہ کوئی اس کے رشتے دار آنے والے ہیں دور سے اس کا کیا حکم ہے ؟ (47:40)
• کسی کی موت کے متعلق خبر دینا کہ فلان شخص مر گیا ہے اس کے دوستوں کو رشتےداروں کو تاکہ وہ اکٹھے ہو جائیں کیا یہ نوحے میں شامل ہوتا ہے یا نعی ممنوع میں شامل ہوتا ہے یا نہیں ؟ (50:22)
• بعض اوقات شدید ایکسیڈنٹ ہوتا ہے (اللہ تعالیٰ ہم سب کو محفوظ فرمائے) اُن ایکسیڈنٹس میں پوری باڈی تو نہیں ملتی جسم کے بعض ٹکڑے (حصے) ملتے ہیں (ہاتھ ہوں یا پاؤں ہو ں یا سَر ہو گیا) ایسی صورت میں کیا ان ٹکڑوں کو جمع کرکے غسل دیا جائے گا ؟ کفن کیسے دیا جائے گا ؟کیا نماز جنازہ پڑھی جائے گی یا نہیں ؟ (52:02)
• اگر عورت کو ابارشن (Abortion) ہو جاتا ہے اور ابارشن کی جو عمر ہے وہ چھ مہینے ہے تو کیا اس ابارشن کا جو بچہ ہے جو ابارٹڈ(Aborted) ہوا ہے کیا اس پر نماز جنازہ پڑھی جائے گی ، غسل اور کفن دیا جائے گا یا نہیں ؟ (55:04)
• بے نمازی پر نماز جنازہ پڑھنے کا کیا حکم ہے ؟ ایک بے نمازی مکمل بے نمازی ہے دوسرا شک ہے کہ پڑھتا ہے نہیں پڑھتا ، تیسرا پتہ نہیں ہے نمازی ہے بے نمازی ہے کیا حکم ہے نماز جنازہ کا؟ اور کیا اس کا جو ولی ہے وہ نماز کے لیے اس کو آگے کرے گا مسجدمیں لے کر جائے گا یا نہیں ؟ (57:39)
• کیا جنازے کی نماز کا خاص محدود وقت ہے ؟ اور کیا رات کو دفن کرنا جائز ہے ؟ اور کیا اس کا کوئی عدد معین ہے ؟ اور کیا قبرستان میں نماز جنازہ پڑھنا جائز ہے یا نہیں ؟ (1:00:06)
• غائبانہ نماز جنازہ کیا جائز ہے یا نہیں اس کی کوئی شروط ہیں ؟ (1:02:01)
• قبروں پر قرآن مجید کی تلاوت کرنا اور دعا کرنا میت کے لیے قبر کے قریب بیٹھ کر ،یا اپنے لیے دعا کرنا قبر کے قریب کیا یہ جائز ہے؟ (1:05:13)
• جنت البقیع میں (بھائی کا یہ سوال ہے) بعض لوگ ایک نقشہ لے کر آتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ یہ فلان کی قبر ہے یہ سیدنا عثمان بن عفان (رضی اللہ عنہ) کی قبر ہے، یہ سیدہ فاطمہ( رضی اللہ عنہا) کی قبر ہے ، یہ فلان کی قبر ہے؟ (1:07:31)
• بعض لوگوں میں عادت ہے کہ اگر کوئی شخص مر جائے تو اس کے گھر میں قرآن مجید ٹیپ ریکارڈر میں بلند آواز میں چلاتے ہیں اس عمل کا کیا حکم ہے ؟ (1:08:18)