39. Namaaz Kay Masail – Fatawa – Part 2
39. نماز کے مسائل - فتوی - حصہ دوم
• کیا ترتیب ساقط ہو جاتی ہے قضاء نمازوں میں بھول اور جہالت کی وجہ سے؟(01:00)
• ایک شخص مسجد میں داخل ہوا عشاء کی نماز پڑھنے کے لیے پھر اسے یاد آیا کہ اس نے مغرب کی نماز نہیں پڑھی ہے کیا کرے گا؟(03:11)
• اگر ایک یا ایک سے زیادہ فرض چھوٹ جائیں نیند کی وجہ سے یا بھول کی وجہ سے تو میں ان نمازوں کو کس طریقے سے قضاء کروں ؟ کیا پہلے یہی نماز پڑھوں جو قضاء ہو گئی ہے پھر حاضر وقت کی نماز پڑھوں یا اُلٹ پہلے حاضر وقت کی نماز اور اس کے بعد پھر قضاء نماز پڑھوں؟(07:43)
• بہت سارے لوگ نماز پڑھتے ہیں خفیف کپڑوں کے ساتھ (خفیف کپڑے ٹرانسپیرنٹ (Transparent) جیسے جو ہوتے ہیں) جن کے پیچھے سے جسم نظر آتا ہے اور وہ لوگ چھوٹے سے شارٹس(Shorts) پہنتے ہیں جن سے آدھی ران جو ہے کور(Cover) ہوتی ہے اور آدھی نظر آتی ہے ان لوگوں کی نماز کا کیا حکم ہے ؟(16:13)
• بعض عورتیں لباس پہنتی ہیں گلے تھوڑے سے بڑے ہوتے ہیں اور سائیڈ پر پنڈلی کے ساتھ کوئی کٹ ہوتا ہے بعض عورتیں نماز پڑھ لیتی ہیں صرف سَر کو ڈھانپ کر اور باقی جسم کے حصے کو نہیں ڈھانپتیں صحیح طریقے سے یعنی جیسا کہ گلا ہے وہ بڑا ہے چھاتی یا گردن کچھ نظر آتی ہے یا ٹانگ کا کوئی حصہ نظر آتا ہے او ر وہ یہ کہتی ہیں کہ ہم عورتوں میں ہیں تو عورتوں میں جائز ہے؟(22:35)
• کیا عورت نقاب کے ساتھ اور گلوز کے ساتھ ((Gloves)دستانوں کے ساتھ) نماز پڑھ سکتی ہے یا نہیں؟(24:52)
• اگر کوئی شخص گندے کپڑوں میں نماز پڑھ لے ( کپڑوں پر نجاست لگی ہے پیشاب لگا ہے یا کوئی پاخانہ لگا ہے اور اس نے نماز پڑھ لی ہے) اور اسے پتہ بھی نہیں ہے نماز کے بعد جا کر پتہ چلا کیا حکم ہے؟(28:08)
• اسبال کے متعلق کہ جس نے ٹخنے کے نیچے کپڑا کر کے نماز پڑھی یا ٹخنے کے نیچے کپڑا کرنا (شلوار ہو یا پینٹ ہو یا ثوب ہوکوئی بھی کپڑا ٹخنے کے نیچے ہو) اس کا کیا حکم ہے ؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ اگر تکبر کی وجہ سے اس نے پہنا ہے تو جائز نہیں ہے اگر تکبر کی وجہ نہیں تو جائز ہے ؟ (40:22)
• بعض لوگ دلیل پیش کرتے ہیں سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ جو ہیں وہ فرماتے ہیں کہ میری ثوب تھوڑی سی لمبی تھی تو میں باندھا کرتا تھا بعض اوقات سرک جاتی تھی تو میں اسے دوبارہ اٹھا لیتا تھابعض لوگ کہتے ہیں یہ جائز ہے اگر سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کر سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں کر سکتے؟ (41:54)
• بھائی کا یہ سوال ہے کہ اگر نماز کے دوران یہ پتہ چل جائے کہ کپڑوں پر کوئی نجاست لگی ہے تو وہ کیا کرے ؟ (46:43)
• ایک شخص ہے نہ اس کے پاس پانی ہے طہارت کے لیے نہ اس کے پاس مٹی ہے تیمم کے لیے نماز کا وقت ہو گیا ہے کیا کرے گا ؟ (47:42)
• ایک بندے کو جیل میں بند کیا ہوا ہے اسے پانی بھی نہیں دیتے کچھ بھی نہیں دیتے اسے اب اس نے نماز پڑھنی ہے کیا کرے گا وہ ؟ (48:24)
• ایک مسافر ہے اس کو احتلام ہو گیا ہے حدث اکبر ہو گیا ہے اب اس نے نماز پڑھنی ہے اس کے پاس پانی نہیں ہے وہ کیا کرے گا ؟ (49:35)
• بھائی کا یہ سوال ہے کہ اگر پانی ہے تھوڑا ہے (میرے پاس یہ بوتل ہے300ml ہے)میں اس سے وضو کر سکتا ہوں؟ (50:26)
• نماز پڑھتے وقت ناک سے خون جاری ہو گیا (Epistaxis ہو گیا ) کیا حکم ہے ؟اور یہ خون کپڑوں پر بھی لگا ہے ؟ (51:31)
• بھائی کا یہ سوال ہے میں نے یہ کہا کہ اگر عورت حرم میں ہو یا احرام کی حالت میں ہو کیونکہ اس نے دستانے نہیں پہننے تو نماز کے وقت اپنے ہاتھ عبائے کے اندر کرلے تو کیا عورت ہاتھ باہر رکھے گی عبائے کے یا اندر رکھے گی اپنے ستَر کے ؟ (54:10)
• بھائی کا یہ سوال ہے کہ ہم بعض اوقات حرم میں نماز پڑھتے ہیں تو اچانک نماز کے دوران محسوس ہوتا ہے کہ کسی پرندے کی بیٹ آ کر گری ہے تو ہم کیا کریں اس وقت؟ (55:03)
• بھائی کا یہ سوال ہے کہ ایک مرتبہ میں وتر کی نماز پڑھ رہا تھا ایک رکعت کی نیت سے لیکن ہوا یہ کہ میں دوسری رکعت کے لیے اٹھ کر کھڑا ہو گیا ، جب کھڑا ہو گیا مجھے یاد آیا کہ میں نے ایک رکعت پڑھنی تھی اب میں کیا کروں ؟ کیا میرے لیے جائز ہے کہ میں جو ایک رکعت کی نماز پڑھ رہا تھا تو تین کی نیت میں کر لوں یا جائز نہیں ہے ؟یا اگر اگر میں بیٹھ جاؤں اور ایک رکعت پوری کروں ؟ (56:08)
• کیا کندھا کھلا رکھ کر نماز پڑھ سکتے ہیں؟ (58:15)
• بھائی کا یہ سوال ہے کہ بعض اوقات امام جو ہیں بڑی تیزی سے نماز پڑھتے ہیں اور مقتدی بیچارے پریشان ہوتے ہیں ؟ (1:00:24)