036. Aqidah us Salaf wa Ashabul hadith

036. عقیدة السلف و أصحاب الحدیث


[آخرت پر ایمان]

• حوض اور کوثر پر ایمان۔
• اس پر بھی ایمان کہ موحدین میں سے ایک گروہ جنت میں داخل ہو گا بغیر حساب کے۔
• ایک گروہ کا حساب بہت ہی آسانی سے ہوگا۔
• کچھ لوگ جنت میں داخل ہوں گےبغیر کسی تکلیف یا عذاب کے۔
• ایک گروہ جو موحدین میں سے گناہگار ہو گا اسے جہنم سے چھٹکارہ ملے گا اور ان کے بھائیوں سے ان کو ملا دیا جائے گا جو ان سے پہلے جنت جا چکے ہوں گے۔
• اور جو موحدین میں سے گناہگار ہیں وہ جہنم میں ہمیشہ نہیں رہیں گے۔
• اور جو کافر ہیں وہ جہنم میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ان کو کبھی اس سے خارج نہیں کیا جائے گا، اور انہیں عذر پیش کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا جائے گا، اور نہ ہی عذاب انہیں چھوڑ گا، اور وہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس ہو جائیں گے۔
• اور اس پر ایمان کہ اللہ تعالیٰ جہنم میں اہل ایمان کے گناہگاروں میں سے ہمیشہ کیلئے کسی کو بھی نہیں چھوڑے گا۔