Sharh us Sunnah Point No: 16 – Part 2

شرح السنة پوائنٹ نمبر 16- حصہ دوم



قرآن اللہ تعالی کا اتارا ہوا کلام اور اس کا نور ہے، وہ مخلوق نہیں ہے، اس لیے کہ قرآن اللہ کی ذات سے ہے اور جو اللہ سے ہے وہ مخلوق نہیں ہے، یہی بات امام مالک بن انس اور امام احمد بن حنبل(رحمہما اللہ) اور ان سے پہلے اور بعد کے فقہاء نے کہی، اور اس میں بحث کرنا کفر ہے۔