Sharh us Sunnah Point No: 10

شرح السنة پوائنٹ نمبر 10



جان لو!(اللہ تم پر رحم کرے) کسی بندے کا اسلام اس وقت تک مکمل نہیں ہوتا جب تک وہ اتباع کرنے والا، تصدیق کرنے اور قبول کرنے والا نہ ہو، جس نے یہ دعوی کیا کہ اسلام میں کچھ چیزیں باقی رہ گئی ہیں جسے جناب محمد (ﷺ)کے صحابہ نے ہمیں نہیں بتلایا تو اس نے انہیں جھوٹا قرار دیا اور اس کی یہ بات ان پر طعنہ زنی اور پھوٹ ڈالنے کے لیے کافی ہے ، اور ایسا شخص بدعتی ، گمراہ، گمراہ گر اور اسلام میں ایسی نئی چیز پیدا کرنے والا ہے جواس میں نہیں تھی