Point No: 4

پوائنٹ نمبر 4



حضرت عمر بن خطاب (رضی اللہ عنہ)کا ارشاد ہے: کسی گمراہی کو ہدایت سمجھ کر عمل کرنے والے کے لیے کوئی عذر نہیں ہے اور نہ ہی کسی ہدایت کو گمراہی سمجھ کر چھوڑنے والے کے لیے کوئی عذر ہے، اس لیے کہ تمام امور واضح کر دئے گئے ہیں، حجت ثابت ہو چکی ہے اور عذر ختم ہو گیا ہے۔ یہ اس لیے کہ سنت اور جماعت نے دین کے تمام معاملات کو مضبوط کر دیا ہے اور ہر چیز لوگوں کے لیے واضح کر دی ہے ، اب لوگوں پر صرف اتباع ضروری ہے۔